یسوع مسیح نے 12 شاگردوں کو بلایا اور انہیں تربیت دے کر یہ اختیار بخشا کہ وہ یہودی قوم میں اُس کے نام کی منادی کریں۔ اس منادی میں خاص پیغامیہ تھا کہ جس آسمانی بادشاہی کییہودی قوم صدیوں سے منتظر تھی وہ نزدیک آگئی ہے۔ بیماروں کو اچھا کرنے اور طرح طرح کے معجزے دکھانے کا اختیار بھی شاگردوں کو دیا گیا۔ یسوع مسیح نے اُن شاگردوں کو آگاہ کیا کہ لوگ بخوشی اُن کی منادی نہیں سُنیں گے اور جیسے ہر زمانہ میں نبیوں کو ستایا گیا ہے، اُن کو بھی ستایا جائے گا۔ لیکن وہ اُن لوگوں سے نہ ڈریں جو صرف بدن کو قتل کرسکتے ہیں” بلکہ اُسی سے ڈریں جو روح اور بدن دونوں کو جہنم میں ہلاک کرسکتا ہے۔
بارہ رسول
متی 10 باب
انجیل مقدس میں مرقوم ہے کہ” پِھر اُس نے اپنے بارہ شاگِردوں کو پاس بُلا کر اُن کو ناپاک رُوحوں پر اِختیار بخشا کہ اُن کو نِکالیں اور ہر طرح کی بِیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دُور کریں۔ اور بارہ رسُولوں کے نام یہ ہیں۔ پہلا شمعُوؔن جو پطرسؔ کہلاتا ہے اور اُس کا بھائی اندرؔیاس۔ زبدؔی کا بیٹایعقُوؔب اور اُس کا بھائییُوؔحنّا۔ فِلِپُّس اور برتُلماؔئی۔ توما اور متّی محصُول لینے والا۔ حلفئی کا بیٹایعقُوؔب اور تدّؔیُ۔ شمعُوؔن قنانی اور یہُوداؔہ اِسکریُوتی جِس نے اُسے پکڑوا بھی دِیا۔ (متی 10 باب 1 تا 4 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔