اس کورس میں آپ خدا تعالیٰ کی ذاتِ اقدس، عظمت انسانی، انسان کی قدرو قیمت، خدا تعالیٰ کی الٰہی محبت اور انسانی رویے کے متعلق سیکھ سکتے ہیں۔

آپ سیکھیں گے کہ توریت، زبور، صحائف انبیاء اور انجیل شریف میں کیا تعلیمات دی گئی ہیں۔ داخلہ بغیر کسی فیس یا اخراجات کے حاصل کریں اور کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بطور تحفہ حاصل کریں۔
+
+
+
%
اس کورس میں آپ خدا تعالیٰ کی ذاتِ اقدس، عظمت انسانی، انسان کی قدرو قیمت، خدا تعالیٰ کی الٰہی محبت اور انسانی رویے کے متعلق سیکھ سکتے ہیں۔
اس کورس میں آپ انبیاء کرام کی زندگی، تعلیمات اور حکایات کو سیکھیں گے۔ اس کے ساتھ بنی اسرائیل کے حالات اور خدا تعالیٰ کے ابدی عہد کے متعلق سیکھ سکتے ہیں جو خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کے ساتھ کیا۔
اس کورس میں آپ احترام انسانیت کے متعلق سیکھیں گے کہ آپ اپنے معاشرے میں رہ کر کس طرح اپنے گھر والوں، رشتے داروں، دستوں اور پڑوسیوں کا احترام کرسکتے ہیں۔
اس کورس میں آپ خدا تعالیٰ کے ابدی عہد کو سیکھیں گے اس کے ساتھ حضرت عیسیٰ المسیح کی پیدائش، زندگی، تعلیمات، حکایات اور معجزات کو سیکھ سکتے ہیں
انجیل شریف زندگی، موت، گناہ، دوزخ، جنت اور حیات ابدی کی بابت ہم پر حقیقت آشنا کرتی ہے۔ انجیل شریف کی تعلیم اساتذہ اور طالب علم دونوں کے لئے مفید ہے۔ ہمارا مفت کورس آپ کو انجیل شریف کی تعلیمات کا تعارف فراہم کرے گا اور ابدی ذندگی کیسے حاصل کریں اِس سے متعلق مدد فراہم کرے گا۔
زبور شریف کی کتاب دیگر الہامی کتابوں میں شامل ایک دلکش اور دلچسپ کتاب ہے۔ زبور شریف میں آپ مناجات، دعا، مدد، حکمت اور دیگر مضامین کی بابت سیکھیں گے۔ زبور شریف کی الہامی کتاب مشکل وقت میں خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھنے اور اپنی التجاؤں کو بارگاہ اقدس میں پیش کرنے میں آپ کو رہنمائی فراہم کرے گی۔
خدا تعالیٰ کی طرف سےحضرت موسیٰ کو دی گئی کتاب تورات شریف میں یہ ہدایات شامل ہیں کہ خدا تعالیٰ کی عزت کیسے کریں اور پاک زندگی کیسے گزاریں۔
ساتھی دوستوں کو شاگرد بنانے کے ہمارے مشن کے حصے کے طور پر، ہم آپ کے مسیحی سفر میں آپ کی مدد کے لیے کورسز اور سیکھنے کے مواد تک مفت رسائی فراہم کرتے ہیں۔
اس رفتار سے سیکھیں جو آپ اور آپ کے طرز زندگی کے مطابق ہو۔ آپکو کوئی سخت ڈیڈ لائن کبھی محسوس نہیں ہوگی ۔
ہم نے اپنے کورسز کواس طرح ترتیب دیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کم پڑھے لکھے لوگ بھی ان کورسز کا مطالعہ کر سکیں
ہما را مقصد ہے کہ جو لوگ تورات، زبور،انبیا کے صحائف اور انجیل مقدس کا علم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انھیں بذریعہ ڈاک اور آن لائن کورسز مہیا کئے جائیں
ہمارے تمام کورسز کے لیے اندراج 100% مفت ہے۔ بس سائن اپ کریں، آپ کے لئے سب تیار ہے!
یسوع اپنی معجزانہ پیدائش سے لے کر قبر سےجی اٹھنے تک لوگوں کو مسلسل حیران اور پریشان کرتا ہے۔ لوقا کی کتاب کے اقتباسات، تمام معجزات، تعلیمات اور شوق کے ذریعے اس کی زندگی کی پیروی کریں۔
اس دستاویزی فلم میں مقدس لوقا کی انجیل کے ذریعے عیسیٰ المسیح کا جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔